کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو جرمانے
لا ہور (اپنے نامہ نگارسے )مقامی عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر 3 مجرموں کو جرمانے کی سزا سنا دی۔ضلع کچہری کی عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر 3 مجرموں کو جرمانے کی سزا سنا دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے مجرموں کو جرمانے کی سزا سنائی مجرموں کے خلاف تھانہ ہنجروال اور تھانہ مصطفی ٹاون میں کرایہ داری آرڈیننس کا مقدمہ درج تھا۔