کمشنران لینڈ ریونیو کو ٹیکس پیئر کے معاملات آڈٹ کرنے کیلئے منتخب کرنے کا اختیار بحال
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردیکر کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ٹیکس پیئر کے معاملات کو آڈٹ کرنے کے لیے منتخب کرنے کا اختیار بحال کردیا۔ لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ ایف بی آر کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیاکہ سنگل بنچ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو آڈٹ منتخب کرنے سے روک دیا تھا۔