ختم نبوت حلف نامہ بحالی کی منظوری پر مذہبی جماعتوں کا یوم تشکر‘ ریلیاں
فیصل آباد+ کمالیہ+ ڈسکہ (نامہ نگاران) ختم نبوت حلف نامہ اصل صورت میں بحال ہونے کی قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری پر پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ جمعہ کے اجتماعات میں متفقہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کے اصل کرداروں اور راجہ ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات کو قوم کے سامنے لائے۔ ختم نبوت قانون میں تبدیلی یا نرمی کو مسلمان برداشت نہیں کریں گے۔ حکومت قادیانیوں کے بارے میں کسی قسم کے بیرونی دبائو کو ہر گز قبول نہ کرے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء (کمالیہ)، مولانا یار محمد عابد (بہاولپور)، پیر جی خالد محمود قاسمی (فیصل آباد )، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی (گوجرانوالہ)، حافظ شعیب الرحمن قاسمی (لبر ٹی مارکیٹ لاہور )، علامہ خالد محمود سرفرازی(وزیر آباد)، مولانا ذو الفقار احمد (اسلام آباد)، مولانا یونس حسن (لاہور)، مولانا حق نوازخالد، حافظ محمد امجد (فیصل آباد )، مولانا عبد المنان عثمانی (اوکاڑہ )، سید ابوبکر شاہ (شورکوٹ)، حافظ محمد شعبان صدیقی، مولانا حسان صدیقی (دیپالپور)، مولانا تاج محمود ریحان (قصور)، مولانا محمد مشتاق لاہوری (جلو موڑ لاہور)، مولانا عبد المالک آصف (ملتان )، مفتی عتیق الرحمن (ساہیوال )، مولانا لقمان حنبلی (خانیوال)، مولانا گلزا احمد آزاد، مولانا عبید اللہ حیدری (گوجرانوالہ)، مولانا مشرف حسین (شیخوپورہ)، مولانا رسال الدین آزاد (قصور)، مولانا عثمان طارق نے جھنگ میں جمعہ کے اجتماع میں قادیانی اقلیت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سیاسی، سماجی اور تبلیغی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں۔ اسلام اور آئین پاکستان کے باغیوں کیلئے نرمی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سنی تنظیمات اہلسنت کے زیراہتمام ختم نبوت ریلی کا انعقاد ہوا جس کی قیادت علامہ کرم علی سعیدی نے کی۔ جمعتہ المبارک کو یوم مطالبات تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا گیا۔ علماء نے ختم نبوت حلف کی آئینی شقوں 7بی 7سی کو پارلیمنٹ سے منظوری کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ کمالیہ میں جماعت اہلسنت اور سنی تحریک کے زیراہتمام ختم نبوت زندہ باد ریلی درس غوثیہ پگھلانوالا سے نکالی گئی۔
مذہبی جماعتیں/ ریلیاں