اسحا ق ڈار کو ہٹاکر نیا وزیر خزانہ لا یا جا ئے ، نا صر حسین شا ہ
کراچی ( وقا ئع نگا ر ) صو بائی وزیر اطلا عات نا صر حسین شاہ نے فوری طور پر نیا وفا قی وزیر خزانہ لا نے کا مطا لبہ کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اندرونی طور پر انتشار کا شکا ر ہے سندھ اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے صو بائی وزیر کا کہنا تھا کہ اسحا ق ڈار سے متعلق بہت سے سوالا ت اٹھ رہے ہیں ۔ علا وہ ازیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اطلاعات و محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک پر پاکستان پیپلز پارٹی بڑی فراخدلی سے اپنی پالیسی پر کا ر بند ہے کیونکہ2008میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پہلا سرکاری دورہ سعودی عرب کے بعد چین کا اور اس منصوبے کی مر بو ط بنیاد رکھی اس لیے یہ منصوبہ سب کے لیے فائدہ مند ہے اس سے ہم زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ اف مینیجمینٹ میں منعقدہ سی پیک -چیلینجز اور وے فارورڈ کے حوالے سے ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں چھوٹے صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کو بھی شامل کیا جائے انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ کے سی آر , موٹروے کے علاوہ کیٹی بندر جیسے منصوبے بھی سی پیک میں شامل کردئیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر محنت ٹرانسپورٹ و اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نے مزید کہا کہ ہمیں منصوبہ کے متعلق مختلف ابہام کو دور کرنا ہوگا۔سابق وفاقی وزیر اور چیئر مین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک سینیٹر مشاہد حسین سید نے سی پیک اور پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے عظیم قا ئد با نی پاکستا ن قائد اعظم محمد علی جناح کا ویژن دیکھیے کہ انہوں نے اکتوبر1947 میں ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک دن جیو پولیٹیکل کا حا مل ہو گا جو آج سچ ثابت ہوکر سی پیک کی شکل میں سامنے ہے سابق مشیر سندھ و مشہور ماہراقتصادیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے سی پیک کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات کو خفیہ رکھنے پرزور دیا۔
ناصر حسین شاہ