ختم نبوت حلف نامہ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ نواز شریف کو دیدی‘ ظفر الحق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قائد ایوان سینیٹ راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حلف نامے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پارٹی سربراہ نواز شریف کو دیدی ہے۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلف ، شق بی اور سی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں کیا ہے یہ نواز شریف ہی بتا سکتے ہیں۔ حلف اور شق بی اور سی کا معاملہ مختلف کمیٹیوں اور ایوانوں میں زیر بحث آیا، کمیٹیوں اور ایوانوں میں اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ راجہ ظفر الحق نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے پہلی مرتبہ اعتراض سینیٹ میں سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اٹھایا۔
ظفر الحق