پی سی ایس آئی آر اورنیسلے کے تحت قومی کانفرنس منعقد ہوگی
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت نیسلے پاکستان کے تعاون سے ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس کا عنوان ہے ،’’فوڈ سیفٹی اینڈ ہارمونائزیشن:شیپنگ اے ہیلدئر نیشن‘‘ یعنی فوڈ سیفٹی اور ہارمونائزیشن:ایک صحت مند قوم کی تشکیل۔کانفرنس کا مقصد کھانے کی ہم آہنگی کے معاملات کو حل کرنا ہے۔پاکستان میں کھانے کے قواعد و ضوابط ہیں، جو صوبوں اور وفاق کے درمیان تجارت میں رکاوٹوں کا سبب بنتے ہیںجو پیچیدگی کو مسلسل بڑھا رہے ہیں اور اس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری پر اثر پڑ رہا ہے۔