چنائے گروپ بھرپور انداز میں کامیاب ہوگا، عبدالوحید پنجوانی
کراچی (کامرس رپورٹر) آل پاکستان میمن فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اتحاد پینل (چنائے گروپ ) کے صدراتی امیدوار عبدالوحید پنجوانی نے تیزرفتار انتخابی مہم شروع کردی ہے اورمیمن برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ میمن فیڈریشن 2017-19کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عبدالوحید پنجوانی کی آل بلدیہ میمن جماعت کے عہدیداروں سے ملاقات۔اس موقع پر ان کے ہمراہ میمن فیڈریشن کے انتخابات کے مقابلے کے لیے احمد چنائے کی جانب سے نامزد کردہ سینئروائس پریزیڈنٹ خالد لطیف صابو والا،جنرل سیکرٹری عبدالرشید نورانی،جوائنٹ سیکرٹری سلیم لاکھانی ،فنانس سیکرٹری الطاف لطیف ودیگر بھی موجود تھے ۔