بانڈ جاری کرنے سے قبل مارکیٹ کا تفصیلی سروے کیا جائے، میاں زاہد حسین
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بین الاقوامی ڈیبٹ مارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے سے قبل مارکیٹ کا تفصیلی سروے کیا جائے جبکہ اس کے حجم میں ضرورت کے مطابق کمی بیشی کی گنجائش رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی قرضوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار نہیں ہونا چاہیے اس لئے اصلاحات پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میں معاشی ترقی کیلئے دی گئی سفارشات کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔