مجدد دین اسلا م نے بر وقت مسلما نو ں کی ر ہنما ئی کی ، جے یو پی
کراچی ( خصوصی رپورٹر ) داتا علی ہجویری ؒ ہو ں یا مجد د الف ثا نی ؒ پیر مہر علی ؒ ہو ں یا اما م احمد رضا محد ث بر یلو ی ؒ جیسے عظیم المر تبت اولیاء اللہ اور علما ء ربا نین مسلما نوں کے محسن ہیں ۔ مجدد دین اسلا م نے اپنے تجدیدی کا رنا مو ں سے انقلا ب بر پا کیا ۔ ان خیا لات کاا ظہار جمعیت علما ء پاکستان کراچی ڈویژن کے نا ظم اعلیٰ محمد مستقیم نور انی اور جا مع مسجد اما م اعظم ابو حنیفہ ؒ کے خطیب عالم دین مفتی محمد اسما عیل نو رانی ، جے یو پی ضلع شرقی کے تحت اما م اعظم ابو حنیفہ ؒ مسجد گلشن اقبال میں مجدددین کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جے یو پی ضلع شرقی کے صدر علا مہ سید وقا ص ہا شمی اورجنرل سیکر یٹری محمد شعیب بر کاتی نے بھی خطاب کیا جبکہ جے یو پی کراچی ڈویژن کے رہنما ء نو ید نورانی ، محمد تاج نورانی، گلشن اقبال زون کے صدر حا فظ عبدالبا سط با روی ، سینئر نائب صدر ضیا ء المصطفیٰ قادری ، جنر ل سیکر یٹری حا فظ عبدالبا سط د رانی ، جمشید زون کے صدر ندیم نو رانی ، حا جی عبدالو کیل ، ا سماعیل ، غلا م فر ید نورانی زعما ء خا دمین اور عوام اہلسنت نے شر کت کی ۔ ر ہنمائو ں نے کہا کہ رہتی دنیا تک مسلما ن اسلا م کی ان بر گزیدہ ہستیوں کے نا م لیوا رہیں گے اور ان کی پیروی سے اپنی زندگیوں کو بھی سنوارتے رہیں گے ۔