حکو مت چکن گنیا ، ڈینگی اور ملیر یا سے بچاﺅ کے اقدا مات کر ے ، ڈاکٹر راجہ گر ودت

کراچی ( ہیلتھ رپورٹر ) چکن گو نیا اور ملیر یا جیسے وبا ئی امراض سے بچا ﺅ کے لئے حکو مت سنجیدگی سے اقدا مات کر ے ۔ بلدیاتی اداروں کی جا نب سے جر اثیم کش ادویا ت کا سپرے نہ ہو نا بھی تشویشنا ک ہے شہری اپنے طور پر احتیا طی تدابیر اختیار کر یں ۔ ان خیا لا ت کا اظہار ما ہر امراض گو نیا اور ڈینگی ڈاکٹر راجہ گر ودت نے ہاشما نیز اسپتال میں عوامی آگا ہی پر و گرام سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ احتیا طی تدابیر کے طو ر پرشہری صفائی کو لا زمی اپنا لیں کھا نے پینے کی اشیا ءکو ڈھا نپ کرر کھیں اور کسی بھی بیماری کے لئے فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کر یں ۔ بغیر ڈاکٹر کو چیک ا پ کردوائیں خو د سے کھا نے سے بھی گر یز کر یں ۔ بغیر ڈاکٹر کو دکھا ئے دواﺅ ں کا استعما ل بھی خطرنا ک ثا بت ہو سکتا ہے ۔ عام طو ر پر اس بیماری میں نزلہ ، بخا ر کا با ر با ر ہو نا سر درد ہو نا جسم میں درد ہو نا ، کمزوری محسو س ہو نا اس طرح کی علا ما ت کا ہو نا ظاہر ہو تا ہے ۔ اور مریض اس معمو لی مر ض سمجھ کر نظر انداز کر دیتا ہے عوام کی صحت اور صفائی ستھرائی کا خیا ل رکھنا حکو متی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ صاف ستھرے ما حو ل کے ذریعے ہی ہم ان بیماریو ں سے کسی حد تک محفو ظ رہے سکتے ہیں ۔ محکمہ صحت اور بلدیا ت اپنی اپنی ذمہ داریاں پو ری نہیں کر رہے ہیں علا قائی سطح پر شہری صفائی کی مہم شروع کر یں اور گندگی سے بچیں تقر یب سے پر وفیسر ایس ایم عباس نے بھی ڈینگی اور ملیر یا جیسی مہلک بیما ریو ں سے بچنے کے لئے احتیا طی تدابیر اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالی آخر میں چیف ایگز یکٹو آفیسر ار سلا ن ہا شمانی نے اسپتال انتظامیہ کی جا نب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتا یا۔