بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ملک کو غیرمستحکم کرنا ہے:منوررضا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منوررضا نے بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ڈی آئی جی‘ایس ایس پی اور15محنت کشوں کی شہادت میں را ملوث ہے۔ دہشت گردی کا مقصد ملک کو غیرمستحکم اورترقی کا راستہ روکنا ہے سی پیک منصوبے نے ملک قوت دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنارہا ہے۔بھارت کو اسکی گھنائونی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے منوررضا نے کہا کہ سیکورٹی ادارے بڑی جواں مردی سے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کیلئے سرگرم عمل ہیں ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی دشمن اپنے مقاصد میں ناکام ہوگا۔