فائرنگ کے واقعات میں3افراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص 30سالہ عمران ولد ستار زخمی ہوگیا جبکہ حسن اسکوائر پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے کار میں سوار دو بھائی 30سالہ ملک اسمٰعیل اور25سالہ ملک سہیل زخمی ہوگئے۔