لیبیا : بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 100 تارکین لاپتہ‘ ہلاکتوں کا خدشہ
روم (اے ایف پی) لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 100 افراد لاپتہ ہوگئے۔ انکی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ کشتی پر 130 افراد سوار تھے۔ یہ سمندری راستے سے یورپ جا رہے تھے رواں ہفتے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 340 ہوگئی۔