سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور اپوزیشن لیڈر شہر یار مہر میں ٹھن گئی سراج درانی کہتے ہیں کہ فنکشنل لیگ کے رہنما ان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں،
اپوزیشن لیڈر شہریار مہر نے تھر کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تو آغا سراج درانی نے اسے ذاتی حملہ قرار دے دیا۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہریار مہر ان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں حالانکہ وہ خود ضیاءالحق کی باقیات ہیںآغا سراج درانی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جلسہ کرنے کا حق ہے، تحریک انصاف کو بھی سندھ میں آنا چاہیے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن عمران خان پر خوب گرجے برسے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان عمران خان کے قومی ہیروز ہیں عمران خان آج تک پوچھنے کو تیار نہیں کہ زہرہ شاہد کے قاتل کون ہیں، تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے، ہمیں کسی سونامی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔