چین میں پیکنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی، مینجر گرفتار
بیجنگ (این این آئی)چین میں پیکنگ فیکٹری میں آگ لگنے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مشرقی چین کے صوبے شینگ ژونگ میں ایک گاجر پیک کرنے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے، فیکٹری کے مینجر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔