تقریبات یوم اقبال‘ ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں طلبہ و طالبات کے درمیان مصوری کا مقابلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم میں تقریبات یوم اقبال کے سلسلے میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلۂ مصوری بعنوان ’’علامہ محمد اقبال اور علم کی شمع‘ علامہ محمد اقبال اور شاہین‘ علامہ محمد اقبال اور قلم‘‘ منعقد ہوا۔ مقابلے کے ججز کے فرائض افشاں اعجاز اور نوشی اعجاز نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق سکولوں کے طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں رشنا شاہ نے اول‘ مریم ارشد نے دوم اور سمیہ ناصر نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ تسبیحہ الطاف، فیصل بشارت اور سندس ارشد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ کالجوں و یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلوں میں محمد واصف گوہر نے اول‘ سنیہ ورید نے دوم اور پنجاب یونیورسٹی کے محمد حسنین علی نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدالحنان محمود، مریم عارف اور جویریہ نواز کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ نقش سکول آف آرٹ کے طلبا و طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں سید وقاص حیدر نے اول‘ عبدالرحمان نے دوم اور محمد اویس نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عادل اکرم، سمرا کامران، رحماء خان اور کاشف اقبال کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ پرائمری سیکشن کے طلبا و طالبات کے مقابلے میں اسماء شفیق نے اول اور جنت زاہد نے دوم پوزیشن حاصل کی۔