گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ لاہور جمخانہ کے محسن مظہر نے جیت لیا جبکہ عمر خواجہ نے دوسری اور طارق محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لاہور میں تین روز تک جاری رہے گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے دو سو سے زائد گالفرز نے حصہ لیا۔ لاہور جمخانہ کے محسن مظہر نے نیٹ مقابلوں میں دو سو نو سکورکے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سیالکوٹ کےعمر خواجہ دو سو دس سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانولہ کے طارق محمود تیسرے نمبر پر رہے۔ راولپنڈی کے غضنفر محمود گراس ایونٹ کے فاتح رہے۔ نیٹ بیسٹ راؤنڈ میں سلیم رضا اور گراس بیسٹ میں عمران احمد پہلے نمبر پر رہے۔ لیڈیز نیٹ کی فاتح مریامہ خان اور گراس نیٹ کی ونرغزالہ یاسمین رہیں۔ ویٹرن مقابلوں میں ضیا احمد اور سینیئرایونٹ میں حماد عزیز نے پہلی پوزیش اپنےنام کی۔ انڈر 12 بوائز ایونٹ کا نیٹ ٹائٹل موسیٰ حیدرکے نام رہا جبکہ گرلز ایونٹ سونیا اسامہ نے جیتا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔