کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ایٹ سیون سنگین حادثہ سے بال بال بچ گئی، انجن میں آگ لگنے کے بعد طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیاگیا ۔

18 نومبر 2012 (22:04)
کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون ایٹ سیون سنگین حادثہ سے بال بال بچ گئی، انجن میں آگ لگنے کے بعد طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیاگیا ۔


سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق لندن سے کراچی جانے والی پرواز پی کے سیون ایٹ سیون کے انجن نمبر دو میں ٹیک آف کے تین منٹ بعد اچانک دو دھماکے ہوئے اور آگ لگ گئی ۔ جس کے بعد جہاز کے انجن سے شعلے نکلتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ تاہم طیارے کے پائلٹ نے انجن میں لگنے والی آگ کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جس کے بعد جہاز کے انجن کو بند کرکے طیارے کو بحفاطت ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر محفوط رہے ۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے پائلٹ کو میڈل دینے کا اعلان کیا ہے