ڈی ایٹ تجارتی اداروں کے اجلاس کا آغازکل آٹھ ممالک کی مصنوعات پر مبنی صنعتی نمائش سے ہوگا۔ ٹریڈ ڈوپلمنٹ اتھارٹی سیکرٹری عبدالکبیرقاضی
اسلام آباد میں ڈی ایٹ اجلاس کی تفصلات بتاتے ہوئے عبدالکبیر قاضی کا کہنا تھا کہ پیر سےپاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں شروع ہونے والی صنعتی نمائش چار روز تک جاری رہے گی جبکہ اس موقع پر آٹھوں ممالک کی تجارتی ترقی کےاداروں کے سربراہان کا اجلاس بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بیس نومبرکو آٹھوں ممالک کے تجارتی وفود کا سیمنار منعقد ہو گا جس میں تجارتی ترقیاتی اداروں اور نجی شعبہ کے نمائندہ افراد بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر رکن ممالک کے درمیان تجارت کو وسعت دینے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جبکہ سربراہ اجلاس بائیس نومبر کو منعقد ہو گا۔ عبدالکبیر قاضی کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کا معاہدہ موجود ہے تاہم مصر اور بنگلا دیش نے اس معاہدے کی ابھی تک توثیق نہیں کی۔ اسی طرح ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ویزہ نرمی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد انڈونیشا اور مصر کی حکومتوں نے بھی ابھی تک اس معاہدے کی توثیق نہیں کی ۔