کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس مقابلوں کے دوران ڈکیتی اورتاوان میں ملوث دوملزمان مارے گئے۔
پولیس کے مطابق اخترکالونی سیکٹر اے میں واقع ایک مکان سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت بیس سالہ وحید شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کوگولیاں مارکرقتل کیا گیا۔ ادھرسہراب گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ سائٹ کے علاقے میٹرول میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اوردوسرازخمی ہوگیا، ہلاک ہونے والے ڈاکوکی شناخت جمیل احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو متعدد وارداتوں ملوث تھا۔ادھرگلستان جوہربلاک دس میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اورسی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران جامعہ کراچی کے طالبعلم فہدکوبازیاب کرواکر ایک اغواکارکومبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چارلاکھ تاوان کامطالبہ کیاتھا