کسی بھی ادارے کا اصل امتحان معاشرتی ترقی میں اس کا کردار ہوتا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی

18 نومبر 2012 (21:46)
 کسی بھی ادارے کا اصل امتحان معاشرتی ترقی میں اس کا کردار ہوتا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی


ملٹری کالج جہلم میں یوم والدین کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ ملٹری کالج جہلم جیسے تعلیمی اداروں میں اعلی کردار کی تشیل، نظم و ضبط اور ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کی قیادت کی تربیت میں کردار کے حوالے سے اوصاف پیدا کرنا ضروری ہے۔ اس سے قبل کالج کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر محمد افضل نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ تقریب کے دوران طلبہ نے مارچ پاسٹ کے ساتھ ساتھ جسمانی تربیت،جمناسٹک،مارشل آرٹ اور گھڑ سواری کا بھی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر طلبہ کے بنائے گئے سائنس اور آرٹس کےماڈلز کی نمائش بھی کی گئی۔