شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں دو اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔

18 نومبر 2012 (21:42)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان سے بنوں جا رہا تھا کہ میر علی کے قریب قافلے پر ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا جس سے دو سکیورٹی اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال بنوں منتقل کردیا۔ حملے میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوگیا۔ دھماکے کی آواز پانچ کلومیٹر تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا گیا۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں اتوار کو کرفیو نافذ ہوتا ہے اوراس دوران سکیورٹی قافلے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں۔