صدر آصف علی زرداری کل خیبرپختونخوا اسمبلی کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کریں گے

18 نومبر 2012 (21:36)


صدر مملکت کو اسمبلی سے خطاب کی دعوت وزیرا علی ٰ اوراسپیکر صوبائی اسمبلی نے دی۔ اجلاس صبح دس بجے شروع ہو گا اورصدر مملکت دن دو بجے اپنا خطاب کریں گے ۔ اسپیکرکرامت اللہ چغرمٹی کے مطابق اسمبلی کے اس غیر معمولی اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری پہلے منتخب صدرہیں جو ملک کی کسی بھی صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے اور یہ خطاب جمہوری صدور کی تاریخ کا ایک روشن باب ہوگا۔