غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام سے متحد ہوکر کفر کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

18 نومبر 2012 (21:24)
غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام سے متحد ہوکر کفر کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں پر صیہونی بربریت پر امن کے عالمی دعویداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کفر کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجائے۔ سید منور حسن نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظمیں فلسطینیوں کا قتل عام بند کروائیں۔ دوسری جانب جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا غفور حیدری نے بھی اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہود ونصاری کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔