آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور پنجاب کے چند ایک میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا مکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

18 نومبر 2012 (21:09)
 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اور پنجاب کے چند ایک میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا مکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، لاڑکانہ، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میح چند ایک مقامات پر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں بارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گی آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی چار،سکردو میں منفی ایک اور پارا چنار اور کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں آٹھ مری لاہور اور پشاور میں دس مظفر آباد میں نو کراچی میں اکیس گلگت میں پانچ فیصل آباد میں گیارہ ملتان میں چودہ اورحیدرآباد میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔