فیروزوالا: پولیس حکام کا شہر کا دورہ، مجالس عزا کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

18 نومبر 2012

فیروزوالا (نامہ نگار) سرکل فیروزوالا کے اے ایس پی زاہد نواز مروت خان اور سرکل کے ایس ایچ اوز صاحبان کے علاوہ سپیشل برانچ کے عملے نے امامیہ کالونی، کوٹ عبدالمالک، شرقپور اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس عزا کے حوالے سے سکیورٹی نظام کا جائزہ لیا اور سکیورٹی میں تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی چیک کی گئی۔ اے ایس پی زاہد نواز مروت خان نے محرم الحرام کے دوران ڈیوٹیاں دینے والے پولیس افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے موبائل فونز کھلے رکھیں۔