کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آ گیا، پیر اشرف رسول
فیروز والا (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیر محمد اشرف رسول شاہ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آ گیا۔ عوام سے روٹی کپڑا مکان چھیننے والے ٹولے کا ”شو“ ہمیشہ کیلئے ختم ہونے والا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبہ بھر میں مثالی ترقیاتی کام کروائے اور سابقہ حکومتوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف گروپوں کے رہنماﺅں کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اشرف رسول شاہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی ایک مثال ہے باقی صوبوںکے حالات غیر تسلی بخش ہیں جبکہ کراچی کے حالا اس حدتک خراب ہے کہ آئے روز قتل و غارت ہو رہی ہے۔ وفاقی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔