وزیراعلیٰ پنجاب کا میٹرو بس پراجیکٹ قابل تعریف اقدام ہے: عبدالقیوم خان

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سنٹرل کراچی کے نائب صدر عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ منصوبہ قابل تعریف اقدام ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ہمراہ میٹرو بس پراجیکٹ منصوبے کا دورہ کیا اور کراچی روانگی سے قبل دعا کی کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے اور محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے عوام کو سفر کی بہترین سہولت میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے ۔ اس کی نسبت کراچی میں عوام کی جانیں محفوظ رہیں۔ پیپلز پارٹی نے عوام کو مہنگائی، غربت، کرپشن، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ موجودہ حکمرانوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں۔ یہ حقیقی پیپلز پارٹی نہیں۔ پیپلز پارٹی ہمدردی کے ووٹ لیکر اقتدار میں آئی۔ عوام میں شعور آ چکا ہے ۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی۔ بعد ازاں انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملوں اور معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری اور مسلم ممالک اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا اسرائیل کے غزہ پر حملے کے اقدام کو سراہنا افسوسناک ہے ۔