پاکستان ،بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کریں: کل جماعتی حریت کانفرنس

18 نومبر 2012

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءاور نیشنل فرنٹ کے چیئر مین نعیم احمد خان نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نعیم احمد خان نے دریہ گام بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیاکہ کشمیری عوام نے بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا ۔ کشمیری عوام کیلئے اپنی خواہشات کے برخلاف مسئلہ کشمیر کا کوئی بھی حل قابل قبول نہیں ہو گا ۔