مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ کا پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار، 5 کشمیری نوجوانوں کو رہا کرنے کا حکم
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکی ہائی کورٹ 5کشمیری نوجوانو ں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کٹھ پتلی انتظامیہ کو ان کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس حسنین مسعود ی کی عدالت میںکشمیری نوجوانوں گلزار احمد بٹ اور خورشید احمد شاہ کی کالے قانون کے تحت نظربندی کے خلاف دائر عرضداشت کی سماعت ہوئی ۔علاوہ ازیں جسٹس مظفر حسین عطار کی عدالت نے 3کشمیری نوجوانوں تنویر احمد میر ، مظفر احمد راتھر اور