فیروز والا :کمیٹی کی رقم کے تنازعہ پر 2 افراد کا چھریوں سے حملہ، ایک شخص زخمی

18 نومبر 2012

فیروز والا (نامہ نگار) لیبر کالونی( فیروز والا) میں کمیٹی کی رقم کے تنازعہ پر جاوید اور اس کے ساتھی نے چھریوں کے وار کر کے علی احمد کو شدید زخمی کر دیا۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ فیروز والا پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔