حکمرانوں کو حضرت عمر فاروقؓ کے نقش قدم پر چلنا ہو گا: محمد سرفراز خان
لاہور (پ ر) مرکزی میلاد کمیٹی ٹاﺅن شپ کے میڈیا سیکرٹری محمد سرفراز خان نے مدرسہ فاروقیہ تجوید القرآن ٹاﺅن شپ میں حضرت عمر فاروقؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عمر فاروقؓ عظیم الشان اور مثالی حکمران تھے۔ آپؓ راتوں کو اٹھ اٹھ کر فاقہ کشوں کا پتا کرتے اور ان کی خبر گیری فرمتے۔ امیرالمومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے سنہری دور حکومت میں احتساب کا اعلیٰ نظام قائم کیا۔ آج ہمارے حکمرانوں کو حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش قدم پر چلنا ہو گا اگر ایسا ہو جائے تو ہمارا پیارا وطن عظیم الشان اسلامی فلاحی مملکت بن سکتا ہے۔