طاہر القادری سیاست نہیں ریاست بچاﺅ ایجنڈے کےساتھ وطن واپس آ رہے ہیں: فیض الرحمٰن

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ تحفظ و استحکام پاکستان کےلئے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23دسمبر کو سیاست نہیں ریاست بچاﺅ کے ایجنڈے کے ساتھ وطن واپس آ رہے ہیں ۔ پاکستان قائم رہنے کےلئے بنا ہے اور بفضل تعالیٰ قائم و دائم رہے گا۔ جو لوگ ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ نہیں رہیں گے۔ نئی نسل کو فکری رہنمائی دینا مذہبی و سیاسی قیادت کے فرائض میں شامل ہے ۔