قاری محمد امجد قادری حج بیت اللہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر)صدر بزم خواجہ اویس قرنیؒ اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے معروف قاری محمد امجد قادری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ حج بیت اللہ سے واپسی پر ان کے رفقاءاور عاشقان داتا گنج بخش نے لاہور کے ہوائی اڈا پر ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔