وارڈنز کی عدم دلچسپی کے باعث فیروز والا میں ٹریفک جام معمول، شہریوں کو پریشانی

18 نومبر 2012

فیروز والا (نامہ نگار) وارڈنز کی عدم توجہی کے باعث شاہدرہ چوک،جیا موسیٰ بیگم کوٹ چوک میں روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریںلگ جاتی ہیں۔ وارڈنز کی فرائض سے چشم پوشی کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ادھر امامیہ کالونی پھاٹک پر ٹریفک بند رہتی ہے۔ ٹریفک پولیس شیخوپورہ کے اہلکار ریلوے پھاٹک پر ڈیوٹی دینے کی بجائے سڑکوں اور ویگنوں کا تعقب کر کے نذرانہ وصول کرنے میں مصروف ہےں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔