صدر مملکت کی منڈی بہاﺅالدین آمد نے ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا: طارق محمود ساہی
منڈی بہاﺅالدین (نامہ نگار) صدر مملکت کی منڈی بہاﺅالدین آمد نے ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا۔ جابر اعلیٰ نے 5 سال ضلع کی عوام کو لاروں میں رکھا۔ صدر زرداری کا تاریخی خطاب اور ان کی محبتےں ہمیشہ یاد رکھی جائےں گی۔ صدر زرداری کی ملکوال آمد پر مخالفین سکتے اور کومے میں چلے گئے ہےں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری طارق محمود ساہی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ ن لیگ ہماری مقبولیت کا سامنا نہیں کرسکتی۔منڈی بہاﺅالدین کو فنڈز سے محروم رکھ کر صوبائی حکومت اپنی شکست کا انتقام لے رہی ہے۔