پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر 19 کروڑ صارفین پر معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے: خواجہ طارق محمود

18 نومبر 2012

سیالکوٹ (نامہ نگار) مرکزی انجمن صارفین پاکستان کے صدر خواجہ طارق محمود بٹ نے ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے ایک سیرحاصل بحث کرکے 19کروڑ صارفین پر معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے کیونکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں میں مبتلا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ مقرر کرے اور تباہ حال ادارو ں کو وقتی طور پر بند کیا جائے یا ان کے ملازمین کو کم سے کم تنخواہ دی جائے ۔