عمران خان کی قیادت میں ہی ملک کو بچایا جا سکتا ہے: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور حلقہ پی پی 153 کے کوآرڈینیٹر عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی‘ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں لیکن حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عبدالکریم کلواڑ نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ہی ملک کو بچایا جا سکتا ہے۔حکمرانوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ملک بچانے کیلئے عوام کو متحد ہونا ہو گا، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف لٹیروں کا ہر صورت محاسبہ کریگی