مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن جیتے گی: رانا واجد

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ضلع قصور کے رہنما اور سابق یونین ناظم رانا واجد علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن جیتے گی ۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گڈ گورننس نے پنجاب میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر سماجی شخصیات لالہ محمد رمضان، اسد اللہ خان میو، محمد یوسف، محمد خالد،محمد منا اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے رانا واجد نے کہا کہ زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے 5 برفس میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ، بیروزگاری، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی دن رات کاوشوں کی بدولت پنجاب تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ میٹرو بس منصوبہ مکمل ہونے پر اس پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ پانی پالیسیوں کی بدولت آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور نوازشریف تیسری بار وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے رانا اسحاق خان حلقے کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیںاور انہوں نے کئی ایک منصوبوں پر کام بھی شروع کروا دیا ہے۔ جس سے علاقے میں بے پناہ ترقی ہو گی ۔