پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا : افنان بٹ، عدنان ہنجرا

18 نومبر 2012

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما¶ں افنان صادق بٹ، چودھری عدنان اصغر ہنجرا ، فضل الرحمٰن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کی راہنمائی کی ہے اور محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے آئندہ بھی حکومت بنا کر غریب اور پسے ہوئے طبقات کے لئے پالیسیاں بنائیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی۔