اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالا کی محرم الحرام کے دوران صفائی کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت
فیروزوالا (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالا علی شہزاد نے ٹی ایم اے عملے کو محرم الحرام کے دوران صفائی کی صورتحال یقینی بنانے جلوسوں والے راستوں سے غیر قانونی تجاوزات ہٹانے، خراب سڑکوں پر پیچ ورک کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز سرکاری محکموں کا اجلاس زیر صدارت اے سی فیروزوالا منعقد ہوا جس میں پولیس افسران، ٹی ایم اے، چیف آفیسروں، واپڈا، ریسکیو اور شہری دفاع کے عملے نے شرکت کی۔ واپڈا افسران نے اجلاس میں بتایا کہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے ٹی ایم اے آفس میں کنٹرول روم قائم کر دی۔