ہم پنجاب میں بھی ایک جیالے کو وزیراعلیٰ بنائیں گے:میاں محمد ایوب

18 نومبر 2012

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ صدر زرداری جب بھی پنجاب کی سرزمین پر قدم رکھتے ہیں تو پنجاب کے شیروں کے حواس باختہ ہونے کی خبریں گردش کرنا شروع کردیتی ہیں۔ تخت لاہور کے دن گنے جا چکے ہیں اب ہم پنجاب میں بھی صدر آصف علی زرداری اور صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی قیادت میں ایک جیالے کو وزیراعلی بنائیں گے، ورکرز ماےوس نہ ہوں آنے والا وقت صرف پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کا ہے، تخت لاہور آئندہ کہیں بھی نظر نہیں آئے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن پےپلزپارٹی کو عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے آئندہ انتخابات مےں کا مےابی اور دوبارہ حکو مت مےں آنے سے دنےا کی کوئی طاقت نہےں روک سکتی ہے۔