افغانستان: طالبان کے حملوں میں 12 افغان پولیس اہلکار ہلاک‘ 12 اغوا
کابل (اے پی پی) شمالی افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 12 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ بدخشاں کے گاﺅں ورداج میں طالبان نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق قریبی گاﺅں کو ہیگانیو میں اسی طرح کے ایک حملے میں 8 پولیس افسران ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام نے بدخشاں کے علاقہ باشین میں 12 پولیس اہلکاروں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ بدخشاں کے سکیورٹی چیف سخی حیدری نے دعوی کیا کہ جھڑپوں میں متعدد طالبان مارے گئے۔