بھارت سے تجارت‘ امریکی دبا¶ پر بھارت کو پاکستانی مارکیٹوں پر قبضہ دلایا جا رہا ہے: رپورٹ
لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارت کے ساتھ تجارت کی منفی فہرست ختم کر کے پاکستانی صنعت اور زراعت کا جنازہ نکالنے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ امت کی رپورٹ کے مطابق امریکی دبا¶ پر بھارت کو پاکستانی مارکیٹوں پر قبضہ دلایا جا رہا ہے۔ پاکستانی برآمدکنندگان اور زرعی و دفاعی ماہرین کے تحفظات کو بھی نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے ساتھ تجارت کے حجم میں اضافے کا فائدہ ہر صورت بھارت کو ہی ہو گا۔ امریکہ معاہدے کی آڑ میں بھارت کو افغانستان تک زمینی راستہ فراہم کر کے پاکستان کا اثر و رسوخ کم کرنا چاہتا ہے۔