کراچی مزید 13افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی
کراچی(نمائندہ نوائے وقت) کراچی میں مزید تیرہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔سندھ ڈینگی سرویلینس سیل کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل مزید تیرہ افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 548ہوگئی ہے۔