تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے: میاں سہیل اسماعیل

18 نومبر 2012

لاہور (پ۔ر) تحریک انصاف کلچرل ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر میاں سہیل اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے کارکنوں پر جعلی مقدمہ درج کر رہے ہیں مگر تحریک انصاف اپنے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹائی تحرک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔