حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ظالم کو شکست دی جاسکتی ہے‘ ثروت قادری

18 نومبر 2012
حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ظالم کو شکست دی جاسکتی ہے‘ ثروت قادری

کراچی(خصوصی رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر و استقلال اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ۔ حضرت امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور ظالم و جابر انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے ۔ دہشت گردی انتہا پسندی کو فروغ دینے والے اسلام دشمن اور یہودی نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شاہ فیصل سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم مقدس مہینے میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔ موجودہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ عوام کے خادم بن کر ان کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم غریب عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان سنی تحریک پاکستان کو دنیا کے نقشے میں اسلامی فلاحی ریاست دیکھنا چاہتی ہے ۔ جہاں امیر‘ غریب کا فرق نہ ہوا اور سب کو یکساں حقوق حاصل ہو۔

نقش قدم

کانگرسی اپنے آقائوں کے نقش قدم پر چلتے ہیں‘ تم کہیں انکی چالوں میں نہ ...