شاکر ویلفیئر ٹرسٹ و بزم شاکر کا قیام
لاہور (پ ر) ملک کے مشہور و معروف آرٹسٹ جاوید شاکر گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ ان کی یاد اور فن کو زندہ رکھنے کیلئے ان کی اکیڈمی کی جگہ 10۔شالیمار روڈ پر شاکر ویلفیئر ٹرسٹ و بزم شاکر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ان کے بیٹے علی شاکر اس ٹرسٹ کے انچارج ہونگے۔ انہوں نے اپنے باپ کے فن کو جاری اور زندہ رکھنے کا عہد کیا۔