انٹرنیشنل اسلامک چیریٹی آرگنائزیشن مظفر گڑھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 2سو گھر تعمیر کرے گی

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) انٹرنیشنل اسلامک چیریٹی آرگنائزیشن کویت(IICO) اور پی ڈی ایم اے کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت انٹرنیشنل اسلامک چیریٹی آرگنائزیشن مظفر گڑھ میں رکھ احسان پور میں سیلاب متاثرین کیلئے 10کروڑ روپے کی لاگت سے 200گھروں کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی -