ڈاکٹر فخر الحق، ڈاکٹر محمد کامران، ضیاءالحسن کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ”ادب اور بقائے باہمی“ کے عنوان سے کانفرنس میں شرکت

18 نومبر 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اوریئنٹل کالج شعبہ اردو کے صدر پروفیسرڈاکٹر محمد فخر الحق نوری، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحسن نے شعبہ اردو، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی، خیر پور(سندھ) میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں ”ادب اور بقائے باہمی“کے حوالے سے اپنے مقالات جات پیش کئے پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری نے کانفرنس کے ایک سیشن کی صدارت کی ۔